کینیڈا کے شہر مونٹریال میں غذائی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد نمائش میں 44 ممالک سے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصّہ لے رہے ہیں۔ ہائی کمشنر آف پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات میں خاص دلچسپی لی جا رہی ہے جو کہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر ڈاکٹر التمش جنجوعہ نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ اس تین روزہ نمائش میں پاکستان کی 10 بڑی کمپنیوں کے 20 سے زائد شرکاء حصّہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ہم چاول، پھل اور نمک سمیت مختلف غذائی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈا: غذائی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت
کینیڈا: غذائی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments