بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں فلموں میں مسلسل کام صرف گھر کا کرایہ دینے کے لیے کیا تھا۔شرمیلا ٹیگور نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کی ابتداء میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابتداء میں فلموں میں مسلسل کام کبھی صرف اس لیے کیا کہ گھر کا کرایہ ادا کرسکوں اور کبھی اس لیے کہ میرے ساتھی اداکار کو لگتا تھا کہ اگر میں ان کی فلم کا حصّہ بنوں گی تو یہ ان کے کیریئر کے لیے اچھا ہوگا۔اُنہوں نے سابق بھارتی کرکٹر منصور علی خان سے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میری شادی کے بارے میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ اگر میں شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہی تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی۔اداکارہ نے بتایا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ شادی اور میرا فلمی کیریئر آپس میں مطابقت نہیں رکھتے لیکن میری زندگی میں شادی اور ایک کامیاب فلمی کیرئیر کے امتزاج کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی کی شادی 27 دسمبر 1968ء کو اسلامی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔اس جوڑی کو ابتداء میں مذہب مختلف ہونے کی وجہ سے کچھ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن دونوں کی محبت غالب رہی اور یہ شادی خوشگوار اور کامیاب رہی۔
Home / Entertainment, News / کیریئر کی ابتداء میں مسلسل فلموں میں کام صرف کرایہ دینے کیلئے کیا: شرمیلا ٹیگور کا انکشاف
کیریئر کی ابتداء میں مسلسل فلموں میں کام صرف کرایہ دینے کیلئے کیا: شرمیلا ٹیگور کا انکشاف

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments