ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسرے روز کاکول اکیڈمی میں جم سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے لیے مختلف مشقیں بھی کرائی گئیں۔کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ایک سیشن افطاری سے پہلے اور دوسرا افطاری کے بعد ہوتا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت بیڈمنٹن سمیت انڈور گیمز میں بھی شرکت کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو بھی ایبٹ آباد کے کاکول میں فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016ء میں آرمی کے زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی تھی۔فٹنس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے دورۂ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں نے ’پش اپ‘ لگا کر آرمی ٹرینرز کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
کاکول میں پاکستانی کرکٹرز کی ٹریننگ جاری


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا
Posted in: Breaking News, News, Sportsآسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل […]
Read More
Post your comments