class="post-template-default single single-post postid-3084 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاک افغان سرحدی علاقے ارندو کا سڑک دو دن قبل کھلنے کے بعد لنگوربٹ نالہ میں طغیانی کی وجہ سے پھر بند۔ گل حماد فاروقی

چترال: حالیہ بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔ میر کھنی سے ارندو، لنگوربٹ، دامیل نثار، کوتای اور رام رام سڑک پر جگہہ بھاری پتھر اور پہاڑی تودے گرنے اور اس سڑک پر موجود محتلف ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے یہ سڑک ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہوا تھا۔ تاہم  ڈپٹی کمشنر چترال اے سی دروش، ایگزیکٹیو انجنیر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس : سی اینڈ ڈبلیو: انجنیر طارق مرتضے کی ہدایت پر شاہ محمد ٹھیکدار نے فوری ان سڑکوں کی صفای پر بھای مشینری لگاکر ان کی صفای کا کام شروع کروایا۔ مسلسل محنت کے بعد ان سڑکوں کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیے تھے جبکہ لنگور بٹ سڑک پر بھی صفای کی کام کا آغاز آج ہونا تھا۔ تاہم جمعرات کے شب سے چترال میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا جس کی وجہ سے محتلف ندی نالوں میں طغیانی آی۔ لنگور بٹ کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے ارندو کا سڑک ایک بار پھر بند ہوا جس کی وجہ سے مسافروں کو کیی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور کیی مسافر گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے تھے جن میں خواتین اور بچے بھِی موجود تھے۔ تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہدایت پر ٹھیکدار کی مشینری سٹینڈ بای کھڑی ہے اور بارش رکنے کی انتظار میں ہے جونہی سیلاب کا سلسلہ بند ہوگا اس سڑک کو دوبارہ ٹریفک کیلیے کھول دیا جایے گا۔

اس کے علاوہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے دروش گول کے برساتی نالے میں بھی بلڈوزر اور ایکسکیویٹر مشین لگاکر اس میں بھل صفای کا کام شروع کروایا اور اس نالے کے بیچ میں سے ملبہ کناروں پر ڈالتے ہویے اس کی صفای کا کام شروع کیا ہوا ہے تاکہ پانی کا سطح بلند ہونے کی صورت مِیں اس نالے کے کنارے آباد دکانوں اور مکانوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ان نہروں اور نالوں کی صفای کے ساتھ ساتھ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بیوڑی سڑک، جنجیریت، ارسون، سویر، شیشی مڈگلشٹ اور کوتای کی سڑکوں کو بھی صاف کرکے ان کو ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیا۔ گزشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سپرنٹنڈنٹ انجنیر منیر احمد اور ایگزیکٹیو انجنیر طارق مرتضے نے خود ہی ارندو سڑک کا معاینہ کیا اور اپنے عملہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹھیکدار کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی مشینری تیار رکھے جب بھی یہ سڑکیں بند ہوتی ہیں انہیں فوری طور پر کھول دیا کرے۔

دروش کے ایک بزرگ شہری عبد الرحمان بابا نے کہا کہ دروش گول نالہ کی وجہ سے ہمیں بار بار نقصآن کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں  نے کہا کہ محکمہ آبپاشی :ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ: اس نالے کی بھل صفای نہیں کرتے اور کیی سالوں سے اس میں ملبہ جمع ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے جب بھی معمولی سا سیلاب آتا ہے تو پانی ہمارے کھیتوں، گھروں، اور دکانوں کو تباہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہلے اس نالے کی بھل صفای کرکے اس سے ملبہ صاف کرنا چاہیے تاکہ یہ علاقے کے لوگوں کیلیے مصیبت کا باعث نہ بنے۔ کورو سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ جب بھی اس نالے مِیں سیلاب آتا ہے تو ہم لوگ ڈر کی وجہ سے سو نہیں سکتے کہ کہیں سوتے وقت سیلاب آکر ہمیں بہاکر نہ لے جایے اب جب سے اس نالے میں صفای کا کام شروع ہوا ہے تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے بعد دروش گول نالے میں سیلاب آتا رہتا ہے اور اس کے کنارے آباد لوگوں کو شدید حطرہ لاحق ہے اب ہم نے ٹھیکدار کے ذریعے اس کی صفای کا کام شروع کروایا ہے جس سے کافی حد تک حطرہ ٹل جایے گا۔ انہوں نے تصدیق کرلی کہ سیلاب سے پہلے اس نالے نے ملبہ ہٹانا چاہیے تاکہ طغیانی کی صورت میں لوگوں کیلیے جانی اور مالی نقصان کا باعث نہ بنے۔

ارندو سے تعلق رکھنے والے حاجی سلطان نے بتایا کہ ارندو وہ بدقسمت علاقہ ہے کہ کچھ تو سرکار کی عدم توجہ کی وجہ سے نہایت پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اس جدید دور میں بھی سرکاری بجلی، موبایل فون، انٹرنیٹ ، ڈی ایس ایل ، ڈاکٹر وغیرہ نہیں ہے اور کچھ قدرتی آفات کی وجہ سے یہ علاقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارندو کی اس خوبصورت مگر پسماندہ علاقے پر توجہ دینا چاہیے اور مستقل بنیادوں پر یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرناچاہیے تاکہ ان لوگوں کی زندگی مِیں آسانیاں پیدا ہوسکے۔

شہزادہ جان اس علاقے کا باشندہ ہے اس نے کہا کہ یہ سڑک دس دنوں سے بند پڑی تھی کل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے اسے ٹریفک کیلیے کھول دیا تھا مگر آج پر بارش کے بعد طغیانی آی اور اسے ایک بار پھر بند کیا۔

حبیب اللہ بھی ارندو کا باسی ہے جو سیلابی پانی میں جان جوکھوں میں ڈال کر اسے پیدل عبور کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح بھی اسی برساتی نالے میں پیدل گیا تھا اور اس واپس اس میں اندر داحل ہوکر پیدل اسے عبور کرکے گھر جارہا ہے جس مِیں اس کی جان بھی جاسکتی ہے مگر کیا کرے مجبوری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس علاقے میں نہ تو موبایل فون ہے اور نہ انٹرنیٹ کی سہولت تاکہ ہم کسی بھی ہنگای صورت حال میں ریسکیو ۱۱۲۲ یا فایر بریگیڈ یا ایمبولنس والوں کو اطلاع دے یا مصیبت کے گھڑی میں اپنے رشتہ داروں کا خیر خیریت دریافت کرسکے۔

واضح رہے کہ چترال کے دیگر علاقوں کی طرح پاک افغان سرحد پر واقع ارندو کے علاقے میں بھِی بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچای ہے جہاں سڑکوں، آبپاشی کی ندیوں، پایپ لاین کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مکانات، دکانیں بھی گرچکے ہیں مگر ابھی تک یہ متاثرین حکومتی امداد کی راہ تکتے ہیں۔ متاثرہ لوگ صوبای اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کی تلافی کی جایے اور جہاں سڑکیں، راستے، پل وغیرہ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ بحال کیا جایے تاکہ ان لوگوں کی مشکلات میں کمی لایا جاسکے۔ 

CHITRAL: Due to recent rains and flood in different nullahs road of Pak -Afghan border area Arando has also been blocked for all vehicular traffic after opening it two days ago. The roads had closed for all kinds of traffic due to the heavy stones and mountains on the road  from Mir Khani, Lingorbut, Damil Nisar, Kotai and Ram Ram to Arando. However, On the direction of Deputy Commissioner Chitral AC Drosh, Executive Engineer Communications and Works Department (C&W) Engineer Tariq Murtaza, contractor  Shah Muhammad  immediately mobilized machineries and  started  cleansing of these roads. After continuous hard work, these roads were opened for all kinds of traffic, while clearing work on  Langor Butt road was also started today. However, from Thursday night, a series of rains continued in Chitral, which led to flood in different nullahs and streams. As a result  Arundu road was closed once again for traffic due  to flood in Langoorbut nullah which caused passengers to wait for hours and passenger cars face for  standing on the road carrying women and children. However, on the direction of the Executive Engineer of C&W department, the contractor’s once again mobilized machinery stands on roadside who was waiting to stop  the rainfall as soon as the flood stopped they reponed the road for traffic.

In addition, the C&W department has also started desalting and cleaning work in the Drosh Goal  drainage nullah  and started channelization  in the middle of Drosh goal nullah.  In case of water levels raised it did not harm shops and houses on the banks of this stream. Along with the cleansing of these canals and drainage, the C&W department also cleaned the roads of Biori  Janjirat, Ursoon, Swear, Shashi Madaglasht and Kotai and opened these roads for all kinds of traffic.  Superintendent Engineer of C&W department Munir Ahmed and Executive Engineer Tariq Murtaza also  visited  Arundo road and instructed their staff as well as the relevant contractor to keep their machinery ready whenever these roads were closed he should to open them  Immediately.

Abdul Rahman Baba, an elderly citizen of Drosh, said that because of the Drosh Goal Nulllah, we had to face huge losses repeatedly. Due to raising surface of this nullah by debris it causing for tremendous flood which destroys our fields, homes, and shops. He said that before hitting of  flood, this drain should be cleaned and the debris should be removed after its channelaization so that it does not cause trouble for the people of the area. Mohammed Shoaib, resident of  Koro village situated on river bank, told this scribe  that whenever flood came in  this drain, we cannot sleep peacefully  because of fear that the floods will not come and take us away. When its channelization  work started, we sleep in peace.

Additional Assistant Commissioner Drosh Muhammad Ali said that after the continuous rains, Drosh goal nullah hitting by  continues  flood and the people  living on its bank  are suffering from severe losses. He realized  that before the flood, the drain should be desalting and  debris should be removed so that in case of raising water surface people should be saved from losses.

Haji Sultan, political and social workers of  Arundo, said that Arundo is a backward area residents of this valley  are considering themselves most ill-fated and bad luck  due to government negligence, where even in this modern era, there is no government electricity of WAPDA,  no mobile phones, no Internet, DSL or any other network. There is no doctor in its only Rural Health Center since long  and this area is badly affected by some natural disasters. He demanded that Arundo is a beautiful but backward area should focus on  regular basis, development works should be initiated here so that  hardships of these people should be reduced if not possible to eradicated it.

Shahzada Jan  is a resident of this  area. He said that the road had been closed for ten days. Yesterday, the C&W department had opened it for traffic, but after the flood today, it came to a halt and closed  again.

Habibullah is also a resident of Arundo who crossed the flood nullah  by feet and crossed it on the risk of his life. He said that unfortunately there is no mobile phone in the area nor internet facilities so that we can report to Rescue 1122 Ambulance  or Fire Brigade in case of  any emergency situation.

It is worth to mention here  that like other areas of Chitral, a massive flood has caused devastation in the Arando area  situated on the Pak -Afghan border area, where roads, irrigation channels, Pipe Line as well as people’s houses, shops have also damaged. These victims look for government aid yet. The affected people demand the provincial and federal government to compensate those who have been faced heavy losses  and where the roads, bridges, etc. have been destroyed due to floods, they should be restored and rehabilitation work should to assume immediately   so that their problems can be reduced. 

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter