ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی اجمل سمیول ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے اور اب انہوں نے ماؤنٹ کلیمنجرو سے پیرا گلائیڈ کرنے پر نظر جمالی۔59 سالہ اجمل سمیول کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی زندگی ملتان میں گزاری۔ 1986 میں انہوں نے پاکستان آرمی سگنل کور میں شمولیت اختیار کی مگر 1987 میں ایک ٹریفک حادثے میں ان کی ریڑھ کی پیڈی متاثر ہوئی اور وہ چلنے پھرنے میں معذوری کا شکار ہوگئے۔ مگر اس معذوری کو انہوں نے اپنے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں نہیں آنے دیا اور معذوری کے باوجود انہوں نے اڑان بھرنے کا اپنا خواب پورا کیا اور ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے۔اجمل نے پیرا گلائیڈنگ کی تربیت جنوبی افریقہ میں حاصل کی اور اب ان کی نظریں ایک عالمی ریکارڈ پر ہیں۔ وہ تنزانیہ میں واقع 5895 میٹر بلند ماؤنٹ کلیمنجرو سے پیرا گلائیڈ کرنے والے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈر بننا چاہتے ہیں۔اجمل سمعیول کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ معذوری کے باوجود بھی انسان ہر وہ چیز حاصل کرسکتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے اور ان کے اس کارنامے کی وجہ سے ہر کسی کو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کا اعتماد ملے گا۔
پاکستان کے اجمل سمیول ایشیا کے پہلے ڈس ایبلڈ پیرا گلائیڈنگ پائلٹ بن گئے




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments