پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی ہے کہ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں برس موسم گرما میں پیش کی جا رہی ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ جیسا شاہ کار پیش کرنے والے کمپنی مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی ڈسٹریبیوٹر ہے۔غیبلی اسٹوڈیو سے متاثر ہو کر بنائی گئی اینی میٹڈ فلم میں ایک نوجوان ونسنٹ اور اس کے والد ٹامس کی اصل کہانی بیان کی گئی ہے جو ملک میں شیشے کی بہترین ورکشاپ چلاتے ہیں اور اپنی زندگی کو آنے والی ایسی جنگ میں مبتلا پاتے ہیں جس میں وہ خود بالکل بھی حصّہ نہیں لینا چاہتے۔پھر ایک فوجی کرنل اور اس کی نوجوان، باصلاحیت وائلنسٹ بیٹی ایلیز کی قصبے میں آمد ان دونوں باپ بیٹے کے رشتے کی حقیقت کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور باپ بیٹے کے رشتے کو سخت امتحان میں ڈال دیتی ہے۔مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی ہینڈ میڈ اینیمیٹڈ ڈرامہ فلم کو پاکستانی عوام کے لیے اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔
Home / Entertainment, News / پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی رواں سال ریلیز کا اعلان
پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی رواں سال ریلیز کا اعلان
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments