class="post-template-default single single-post postid-824 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کیسا ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت اس مرتبہ شاہین آفریدی کے پاس ہے لیکن اس سے قبل اب تک پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی اچھی ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 34 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 20 پاکستان اور 13 میچز نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ کا نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 201 اور کم ترین 101 ہے۔دونوں ٹیمیں اب ایک مرتبہ پھر کل آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں کھیلا گیا تھا جس میں فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے میچ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جیت لیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter