class="post-template-default single single-post postid-2088 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبہ غربت کا خاتمہ کررہا ہے اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔چین کی خبر ایجنسی شنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صنعتی پارکس، ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی اور زراعت کا فروغ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں متحد ہو کر ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ عظیم کامیابی کا نمونہ ہے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے۔وزیراعظم  نے مزید کہا کہ پاکستان درآمدی ایندھن کی لاگت کم کرنے، ٹرانسپورٹ سسٹم برقی بنانے پر کام کر رہا ہے، اس مقصد کیلئے پاکستان چین اور دیگر سے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین دوسرا گھر ہے، چین کا دوبارہ دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter