پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ آج لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا، سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس نے ایک کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں کیویز کامیاب رہے۔5 میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم تو شکست کے خوف سے باہر ہے، کیونکہ اس نے آخری میچ جیتا تو سیریز اس کے نام اور ہارے تب بھی شکست نہیں ہوگی۔ امکان ہے پاکستان ٹیم پانچویں میچ میں بھی ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشرکر رہا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments