پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر معاذ صفدر کے بعد ذولقرنین سکندر نے بھی بھاری مالی نقصان کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذولقرنین نے اپنی اہلیہ اور یوٹیوبر کنول آفتاب کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔دوران شو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباً سوا 2 کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے ایک دوست نے مجھے ٹریڈنگ کا مشورہ دیا، اس کے مشورہ پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا جبکہ کنول اس کے خلاف تھی لیکن میں نے اس کی ایک نہ سُنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا۔یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر ٹریڈنگ پر پیسے لگائے تو شروع میں ہمیں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ابتداً بڑے بھائی نے نقصان کے بعد مزید پیسے لگانے سے منع کردیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اس حوالے سے مذکورہ دوست کو بتایا کہ اتنا نقصان ہوگیا ہے تو اُس نے کہا کہ یہ تو ہوتا رہتا ہے، تُم مزید پیسہ لگاؤ تو تُمہیں لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا تو میں اس کی باتیں سن کر لالچ میں آگیا، میں نے اور میرے چھوٹے بھائی نے اپنے اکاؤنٹ کی ساری رقم ٹریڈنگ پر لگا دی۔ذوالقرنین نے بتایا کہ اُس کے بعد ہم عُمرہ کرنے چلے گئے، وہاں جاکر چھوٹے بھائی کا فون آیا اُس نے روتے ہوئے بتایا کہ ہماری ساری رقم ڈوب گئی ہے، اس طرح ہمیں سوا 2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت میں نے اللہ سے دعا کی کہ میرے دل و دماغ سے ٹریڈنگ کا لالچ نکال دے کیونکہ میں مزید نقصان اور پریشانی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے عُمرہ سے واپس آکر ہمیشہ کے لیے ٹریڈنگ چھوڑ دی اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹریڈنگ حرام ہے۔
پاکستانی یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کا 2 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments