class="post-template-default single single-post postid-1272 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ایشین لیجنڈز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شامل

دبئی (یکم فروری 2024)ورلڈ اسپورٹس گروپ نے ایشین لیجنڈز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ میں 13 سے 21 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے لیجنڈری اسٹارز ایکشن میں نظرآئیں گی ۔ لیگ کمشنر اور سابق ہندوستانی کرکٹر چیتن شرما نے پریس کانفرنس کے دوران سیزن کے لئے ان کے آئیکون پلیئرز کے ساتھ 5 فرنچائزز کے ناموں کا اعلان کیا۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے پاکستان اسٹارز جبکہ سابق بھارتی آل رانڈر عرفان پٹھان بھارتی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں ۔ سری لنکن لائنز نے سابق اوپننگ بلے باز اوپل تھرنگا کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو پہلے سیزن کے لیے افغانستان پٹھانز میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد اشرفل بنگلہ دیش ٹائیگر کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔
مائیکل پیپر کی نصف سنچری کی بدولت ابوظہبی نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
ابوظہبی(یکم فروری 2024) انگلینڈ کے مائیکل پیپر کی 40 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 16 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد ابوظبی نائٹ رائیڈرز تیسرے نمبر جبکہ جائنٹس چوتھے نمبرپرآ گئی ہے۔کرس لین کی 48 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کے باوجود گلف جائنٹس کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز ہی بناسکی۔ انہوں نے جارڈن کاکس کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 58 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 21 رنز بنائے تھے۔ لین نے عثمان خان (23) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 39 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب میں نائٹ رائیڈرز کو اچھے آغاز کی ضرورت تھی۔ اوپنرز جو کلارک اور پیپر نے صرف 4.1 اوورز میں 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ مجیب الرحمان نے اپنے دوسرے اوور میں جو کلارک کو آٹ کرکے 62 رنز کی شراکت کو 6.1 اوورز میں ختم کر دیا۔پیپر نے 33 گیندوں پر پانچ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ دسویں اوور تک نائٹ رائیڈرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنالیے تھے اور انہیں جیت کے لیے مزید 62 رنز درکار تھے۔  چھ رنز کے بعد مجیب نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی اور علی شان شرفو کو 11 رنز پر بریتھ ویٹ کے ہاتھوں کیچ آٹ کیا۔ رچرڈ گلسن نے پیپر کو 59 رنز پر اپنی وکٹ پر آوٹ کرنے پر مجبور کیا۔اس سے قبل نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مائیکل پیپر کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter