ابوظہبی (03فروری 2024)شارجہ واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 18 ویں میچ میں ٹیبل میں سرفہرست ایم آئی ایمریٹس نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ مقابلہ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوا۔ایمریٹس نے اپنی بالنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنرز وقار سلام خیل (18 رنز دیکر 3 وکٹ) اور عقیل حسین (20 رنز دیکر 2 وکٹ)کی مدد سے واریئرز کو 129 رنز پر روک دیا۔انہوں نے وارئیرز کے بلے بازوں کے گرد جال بن کر انہیں رنز بنانے سے روک دیا تھا جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 29 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔جانسن چارلس نے 31 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے اور ولیمز نے 25 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز بنائے۔اس کے بعد ایم آئی ایمریٹس نے بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 11.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان اور ایم آئی ایمریٹس کے اوپنر محمد وسیم نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے پہلے اوور میں کرس ووکس کو لگاتار دو چوکے لگائے اور پھر مارک واٹ کو تین چھکے اور دو چوکے مارے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے وسیم کو 37 رنز پر ولیمز کے ہاتھوں آوٹ کیا۔ 13 گیندوں پر ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان نکولس پورن (24) اور آندرے فلیچر (22) نے ٹیم کو آسانی سے ہدف تک پہنچایا اس وقت میچ کی 53 گیندیں باقی تھیں۔
Home / News, Sports / پاکستانی اماراتی سٹار وسیم کا بلا رنز اگلنے لگا، ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے فتح دلادی
پاکستانی اماراتی سٹار وسیم کا بلا رنز اگلنے لگا، ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے فتح دلادی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments