آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی۔سری لنکا کے کپتان وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا نے ٹیم کو درپیش مشکلات بتا دیں اور دونوں کرکٹرز نے شیڈولنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن ٹیم کے منیجر مہندا ہالنگودا نے آئی سی سی کو مشکلات کے حوالے سے لکھنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔سری لنکن کھلاڑی مہیش تھیکشانا کا کہنا ہے کہ یہ سب بہت غیر منصفانہ ہے، ہر میچ کے بعد ہمیں سفر کرنا پڑتا ہے، ہمیں فلائٹس کے لیے 8 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا ہے۔مہیش تھیکشانا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے غیر منصفانہ ہے لیکن جب آپ کھیلتے ہیں تو معنیٰ نہیں رکھتا، ٹریول لاجسٹک کی وجہ سے ہمیں نیویارک میں ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ہوٹل وینیو سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کی مسافت پر تھا، ہمیں صبح 5 بجے اٹھنا پڑا، میں نام نہیں لوں گا کچھ ٹیموں کے ہوٹل 14 منٹ دور ہیں، ان ٹیموں کے نام بھی نہیں لوں گا جو ایک وینیو پر کھیل رہی ہیں۔کپتان وانندو ہسارنگا نے کہا ہے کہ ہمارے لیے مشکل دن ہیں، چار میچز چار مختلف وینیوز پر ہیں جو کہ مشکل ہے، ہمیں کنڈیشنز کے بارے میں کوئی علم نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا ان دو ٹیموں میں سے ہے جس نے ابتدائی راؤنڈ کے 4 میچز 4 وینیوز پر کھیلنے ہیں جبکہ دوسری ٹیم نیدرلینڈز کی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک وینیو پر 3 میچز کھیل رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈے میچ ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے اسکواڈ نے بروکلین ہوٹل میں صبح 7 بجے دن کا آغاز کیا تھا اور میچ ختم ہوتے ہی میڈیا کی سرگرمیاں جلدی ختم کرنا پڑی تھیں تاکہ وقت پر ایئر پورٹ پہنچا جائے۔سری لنکا کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ ختم ہوتے ہی اگلے میچ کے لیے ایئرپورٹ پہنچنا پڑا تھا۔
Home / News, Sports / ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز اور سفر کے شیڈول پر سری لنکن کھلاڑیوں نے آواز اٹھا دی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments