جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کرا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند کرائی۔میچ کے تیسرے اوور کی یہ دوسری گیند آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کے پیڈز پر لگی تھی۔رپورٹس کے مطابق شبنم اسماعیل اس سے قبل 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کرا چکی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر گزشتہ 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ شبنم اسماعیل اپنے 16 سالہ کیریئر کے دوران 127 ون ڈے اور 113 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔
ویمن کرکٹ میں تیز ترین گیند کرا دی گئی


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments