ویتنام میں سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 3 سو بلیوں کو پانی میں ڈبو کر مارنے والا ریستوران بند کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران کے 37 سالہ مالک کا کہنا ہے کہ وہ ریستوران کا مشہور سوپ تیار کرنے کے لیے ہر ماہ تقریبا 3 سو بلیوں کو پانی میں ڈبو کر جان سے مارتا ہے۔ریستوران کے مالک کے مطابق وہ بلیوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانوں کی فروخت سے قبل ریستوران میں عام کھانے اور مشروبات فروخت کیا کرتا تھا، جس سے آمدنی اتنی نہیں ہوتی تھی کہ اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرسکے لیکن جب سے بلیوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے بالخصوص سوپ کو مینو میں شامل کیا ہے تب سے آمدنی بہتر ہوگئی ہے۔ریستوران کے مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے بلیوں کے لیے افسوس ہے لیکن اہل خانہ کے لیے پیسے کمانے بھی ضروری ہیں جس کے لیے ایسا کرنا پڑتا ہے۔انسانوں اور جانوروں کے تحافظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کی شکایت پر ویتنامی ریستوران پر پابندی عائد کرکے مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔تنظیم کے مطابق ویتنام میں ہر سال لاکھوں بلیاں جن میں چوری شدہ پالتوں بلیاں بھی شامل ہیں، مار دی جاتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریستوران کے مالک کے خلاف فی الحال کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ہے بلکہ اسے ریستوران بند کرکے کریانہ اسٹور کھولنے کی تجویز دی ہے۔
Home / Breaking News, News, World / ویتنام: سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 3 سو بلیاں پانی میں ڈبو کر مارنے والا ریستوران بند
ویتنام: سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 3 سو بلیاں پانی میں ڈبو کر مارنے والا ریستوران بند
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments