بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے والد رشی کپور نے صرف ایک مرتبہ سخت پٹائی کی تھی۔رنبیر کپور نے والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی پہلی قسط میں شرکت کی۔اس موقع پر رنبیر کپور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والد رشی کپور نے مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے پر کس طرح سخت پٹائی کی تھی۔بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے بتایا کہ پاپا بہت زیادہ مذہبی تھے، میرے خیال میں اس وقت میری عمر آٹھ یا نو سال ہوگی، میں چپل پہن کر مندر کے اندر چلا گیا تھا، جس پر انہوں نے میری سخت پٹائی کی تھی۔بالی ووڈ اداکار نے اراہِ مذاق کہا کہ والدہ بچپن میں مجھے مارتی رہتی تھیں ایک بار تو انہوں نے ہینگر سے بھی مارا تھا۔رنبیر کپور آخری مرتبہ سندیپ ریڈی وینگا کی فلم ’اینیمل‘ میں دکھائی دیے تھے، گذشتہ سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
والد نے صرف ایک دفعہ پٹائی کی تھی، رنبیر نے وجہ بھی بتادی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments