نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرا کر 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔آج ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہیملٹن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگ کا آغاز کیا اور شروع سے تیز بیٹنگ کی۔دونوں اوپنرز نے پارنر شپ قائم کر کے ٹیم کا مجموعی اسکور 5.1 اوور میں 59 تک پہنچایا جس کے بعد ڈیون کونوے کو 20 رنز پر عامر جمال نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔بعد ازاں کین ولیمسن اور فن ایلن نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کی اور 10 اوورز میں ٹیم کا اسکور 111 تک پہنچا دیا، اس دوران فن ایلن نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔آدھی اننگز مکمل ہونے پر کپتان کین ولیمسن 26 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جس کے بعد ڈیرل مچل بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے بھی تیزی کے ساتھ رن بنائے تاہم اس دوران پاکستان دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہو گیا۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 12.5 اوورز میں 137 رنز پر گری جب اسامہ میر نے فن ایلن کو 74 رنز پر بولڈ کر دیا۔اگلے اوور میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز پر گر گئی جب ڈیرل مچل کو عباس آفریدی نے 17 رنز پر بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 16.1 اوورز میں 157 رنز پر گری جب مارک چیپمین کو عباس آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments