class="post-template-default single single-post postid-4170 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا

نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔نوشہرہ میں کھیتوں سے پشتو ڈراموں کی فنکارہ خوشبو کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فنکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سے ہوئی مقتولہ پشتو ڈراموں کی فنکارہ ہے۔مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے انکار پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ مقدمے میں نامزد افراد  کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter