پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی عجیب و غیر عادت سے پردہ اُٹھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے اور اپنا وارڈ روب دیکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران نادیہ خان کے مختلف کپڑوں پر لگا پرائس ٹیگ بھی نظر آ جاتا ہے، جس پر اداکارہ انکشاف کرتی ہیں کہ یہ ان کی عادت ہے کہ کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہیں نکالتیں اور انہیں ایسے ہی استعمال کرتی ہیں۔ان کے اس انکشاف پر پروگرام میں موجود دیگر فنکار و میزبان حیران رہ جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ۰ جب کسی تقریب میں یہ لباس پہنتی ہیں تو ٹیگ نظر نہیں آتا؟جبکہ پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ عنبر سوال کرتی ہیں کہ کیا کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہ نکالنے کی وجہ یہ تو نہیں کہ انہیں واپس کرنے ہوں؟اداکارہ عنبر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان بتاتی ہیں کہ نہیں یہ ان کی عادت ہے، انہیں ایسے ہی کپڑے پہننا پسند ہے اور اب عادت ہوگئی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے، اس عادت سے ان کے شوہر فیصل بھی چڑتے ہیں اور ٹیگ کاٹ دیتے ہیں جس پر اکثر غصہ بھی کرتی ہوں۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین میزبان و اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کفن بھی ایسے ہی ٹیگ لگاکے پہننا، جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ کپڑے ڈیزائنر ڈریس ہیں جو کچھ دیر کے لیے مانگ کے شو میں لائی ہیں اور انہیں یہ جوڑے واپس کرنے ہیں اس لیے ٹیگ لگا ہے۔
نادیہ خان اپنا نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments