پاکستانی ہپ ہاپ میوزک کے نامور گلوکار، موسیقار و سیاسی رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، میرے بعد میرے جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔یاد رہے کہ جواد احمد ماضی میں اپنے سریلے اور ہپ ہاپ گانوں جبکہ حال میں بانیٔ پی ٹی آئی کے سخت ناقد کے طور پر خوب شہرت رکھتے ہیں۔سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کو ایک انٹرویو دیا ہے۔گلوکار نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ مشہور بھی ہیں اور اُنہیں کروڑوں لوگ جانتے ہیں، وہ انقلابی بھی ہیں اور ایک سیاسی جماعت بھی بنا چکے ہیں لہٰذا وہ اس عوام اور پاکستان کے حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔جواد احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئی سلیبرٹی سیاسی جماعت نہیں بناتا، میں ایک واحد سلیبرٹی ہوں کہ جس نے سیاسی جماعت بنائی ہے، سیاسی جماعت بنانے کے لیے اپنی عزت بازار میں لانی پڑتی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انقلابی جماعت بنائی ہے، سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگ آپ کو برا بھلا بھی کہتے ہیں۔جواد احمد نے کہا ہے کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں۔گلوگار جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ اس ملک کو اشرافیہ لوٹ کر کھا جائے گا، جب ملک اس صورتحال پر پہنچے گا تو عمران خان بھی اپنی جائیدادیں بیچ کر بیرونِ ملک فرار ہو جائے گا۔
Home / Breaking News, Entertainment, News / میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، بعد میں میرے جیسا کوئی بندہ نہیں آئے گا: جواد احمد
میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، بعد میں میرے جیسا کوئی بندہ نہیں آئے گا: جواد احمد





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments