جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خئی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر گزشتہ کافی عرصے سے جنات رہتے ہیں۔ماہِ نور حیدر نے جیو ٹی وی کے شو’ہنسنا منع ہے‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔شو کے میزبان تابش ہاشمی نے ماہِ نور حیدر سے سوال کیا کہ آپ نے اسکردو اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں شوٹنگ کی تو کبھی شوٹنگ کے دوران جنّات وغیرہ سے سامنا ہوا؟‘ماہِ نور حیدر نے اس سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں جنّات ہیں کیونکہ مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سُنائی دیتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی چہل قدمی کے لیے باہر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کے لیے اُٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھا۔ماہِ نور حیدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ پھر جب میرے والد صاحب گھر واپس آئے تو والدہ نے اُن سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے لیکن اب اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد صاحب نے کہا کہ میں تو آپ کے اُٹھنے سے پہلے ہی چہل قدمی کے لیے چلا گیا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اُس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں ان سب چیزوں کی عادت ہوچکی ہے۔
میرے گھر میں جنّات ہیں: اداکارہ ماہ نور حیدر کا انکشاف
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-09-2024
Read MoreArticle
آئیے ہم آپ کو امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں واقع اس مجسمہ آزادی کے بارہ میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں جو شاید آپ کو پہلے پتہ نہ ہوں۔
Posted in: Article, Newsمحمد نعیم طلعت کارنوال ،انٹاریو آئیے ہم آپ کو امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں واقع اس مجسمہ آزادی کے بارہ میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں جو شاید آپ کو پہلے پتہ نہ ہوں۔ مجسمہ آزادی امریکی انقلاب کے دوران فرانس اور امریکہ کے اتحاد کی یاد میں فرانسیسی عوام کی طرف سے تحفہ تھا۔ پانچ […]
Read More-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News -
-
کمیونزم ایک نظریہ ہے.محمد نعیم طلعت
Posted in: Article, News
sports
کولمبو: ورلڈ یوتھ اسکریبل کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے
Posted in: News, Sportsکولمبو میں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔12سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، وہ ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلئیر ہیں۔پاکستان کے 16 سالہ عفان […]
Read More
Post your comments