پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی نظر میں پیسوں سے زیادہ اہمیت عزت کی ہوتی ہے۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گھریلو ملازمین کیساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے کہا کہ میرے جو گھریلو ملازمین ہیں میرے ساتھ 12 یا 13 سال سے ہیں، اس لیے میرا تو اُنہیں ملازمین کہنے کو بھی دل نہیں کرتا۔اداکارہ نے کہا کہ گھریلو ملازمین جو کام کرتے ہیں جیسے کھانا پکانا وغیرہ تو ان کاموں کے انسان اُنہیں پیسے دے سکتا ہے لیکن وہ جس ایمانداری اور محبت سے کام کرتے ہیں اس کی اُنہیں کوئی قیمت نہیں ادا کی جا سکتی بلکہ ایسے میں صرف ان کی عزت اور قدر کی جا سکتی ہے اور وہ پیسوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے ملازمین کی ہمیشہ بہت عزت کرتی ہوں اور میرے لیے وہ میرے بچوں کی طرح ہیں بلکہ میرے بچے تو ملک سے باہر ہیں تو یہاں میرے پاس بس یہی ہوتے ہیں اور میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر انسان اپنے ملازمین کی عزت کرے تو وہ ہمیشہ وفاداری اور ایمانداری سے کام کریں گے۔اُنہوں نے ایسے لوگوں پر تنقید بھی کی جو اکثر اپنے ملازمین سے کام کرواتے ہوئے اُنہیں طعنے دے رہے ہوتے ہیں یا اگر ان سے گھر کی کوئی چیز غلطی سے ٹوٹ جائے تو ان کی تخواہ میں سے پیسے کاٹ لیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ گھر کی ٹوٹنے والی چیزیں ہم سے بھی گر کر ٹوٹ سکتی ہیں ملازمین کوئی جان بوجھ کر تھوڑی توڑتے ہیں تو اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملازمین کو ڈانٹنے اور طعنے دینے سے مجھے سخت نفرت ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
Home / Entertainment, News / ملازمین کو عزت دی جائے تو وہ ہمیشہ ایمانداری سے کام کرتے ہیں: بشریٰ انصاری
ملازمین کو عزت دی جائے تو وہ ہمیشہ ایمانداری سے کام کرتے ہیں: بشریٰ انصاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments