class="post-template-default single single-post postid-2732 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مادھوری ڈکشٹ کی شادی کے بعد والد نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا: دیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون نے مادھوری ڈکشٹ کی شادی کی خبر سننے کے بعد خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے اس بات کا انکشاف 2016ء میں دیے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔اُنہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی موجودگی میں بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ میرے والد کا کرش تھیں اس لیے جب ان کی شادی کی خبر سامنے آئی تو میرے والد کی روٹین کافی متاثر ہوئی جیسے کہ اخبار پڑھنا، کافی پینا اور پھر آخر میں تو والد نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب کافی دیر بعد میرے والد باتھ روم سے باہر آئے تو مایوسی ان کے چہرے پر واضح تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے تو میرے والد سے باتھ روم سے نکل کر آنے کے بعد یہ بھی پوچھا کہ ’کیا آپ باتھ روم میں رو رہے تھے؟‘واضح رہے کہ بھارت کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون نے اجالا پڈوکون سے شادی کی تھی اور اب ان کی دو بیٹیاں دیپیکا پڈوکون اور انیشا پڈوکون ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام نین سے شادی کی تھی اور ان کے اب دو بیٹے آرین نین اور ریان نین ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter