دبئی :نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے سیزن 2 کا اختتام غیرمتزلزل جذبے، شاندار کارکردگی اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران اسٹرائیکرز نے دبئی جائنٹس، دہلی ڈیولز اور راجستھان کنگز جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا کیاجنہوں نے بے مثال لگن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے سیزن 2 میں اسٹرائیکرز کا سفر شاندار فتوحات اور ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا تھا۔ مشکلات کے باوجودانہوں نے ناقابل تسخیر جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت حریفوں کے خلاف متاثر کن فتح حاصل کی۔ نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے سیزن 2 کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متعدد مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی۔چیڈوک والٹن کی شاندار سنچری اور شاندار باؤلنگ کی بدولت سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے کولمبو لائنز کو 143 رنز سے شکست دی تھی۔
انہوں نے راجستھان کنگز کو 7 وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی طاقت کو مزید مستحکم کیا تھا قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو لیجنڈری کرکٹر یوراج سنگھ کے تعاون حاصل رہا جنہوں نے میدان پر ان کی اجتماعی طاقت اور عزم پر زور دیا۔

Post your comments