دورہ نیوزی لینڈ کےلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز مزید 6 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 2 گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔قذافی اسٹیڈیم میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں مزید 6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا، دوسرے روز اعظم خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان، اور محمد عمران نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 2 گھنٹے ٹریننگ سیشن کیا، نیٹ پریکٹس اور وارم اپ سیشن میں پلیئرز نے خوب جم کر کھیل دکھایا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں موجود رہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز میچز کی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔
قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں مزید 6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments