ملعون عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لیے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لیے پناہ قبول کرتا ہے۔ملعون نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں اسلام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا، اور میں اس کے لیے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے‘۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گستاخِ قرآن کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔سلوان نے سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے قبل عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کی، وہ دھوکا دہی سمیت متعدد کیسز میں عراق کو مطلوب تھا۔سلوان کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اوراس کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سویڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی۔تاہم سویڈن نے سلوان کو عراق کے حوالے نہیں کیا تھا۔ مگر گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ حال ہی میں ناروے منتقل ہوگیا تھا۔واضح رہے عراقی نژاد سلوان صباح مومیکا عیسائی تھا جو بعدازاں ملحد ہو گیا تھا اور اپنا تعارف ’ایک لبرل ملحد نقاد اور مفکر‘ کے طور پر کرواتا تھا۔
Home / Breaking News, News, World / قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا ملعون سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا
قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا ملعون سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا

Related Articles
-
-
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
-
ایران اور اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
-
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
-
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments