class="post-template-default single single-post postid-3689 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

فنکاروں نے بدلے اپنے اصل نام اور پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے

فن کی خاطر فنکاروں کو کیا کیا جتن کرنے پڑتے ہیں، تب کہیں جاکر وہ اپنے مداحوں کے دِلوں پر راج کرتے ہیں، فنکار کبھی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ڈاکو بن جاتے ہیں، تو کبھی ایماندار پولیس آفیسر، تو کبھی رکشہ ڈرائیور کا روپ اختیار کرلیتے ہیں، کبھی نوجوانی میں بزرگ بن جاتے ہیں، تو کبھی فن کی خاطر آنکھیں ہوتے ہوئے بھی نابینا کی ایکٹنگ کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔

 اسی طرح فلم انڈسٹری میں علیحدہ پہچان بنانے کے لیے اپنے اصل خاندانی نام تک بدل لیتے ہیں، جیسے نذیر بیگ کو ندیم بننا پڑا، اسی طرح محمد یوسف خان کو اپنا نام دلیپ کمار رکھنا پڑا۔ ذرا سوچیے سلمان خان اگر اپنے اصل نام عبدالرشید کے نام سے انڈسٹری میں کام کرتے، تو کتنا عجیب سا لگتا۔

آج ہم برصغیر کے چند مشہور فنکاروں کا ذکر کریں گے، جنہوں نے فن کی خاطر اپنا خاندانی نام بدل کر فلمی نام رکھا، سب سے پہلے ہم بات کریں گے برصغیر کے لیجینڈ اداکاردلیپ کمار کی، جن کا اصل نام محمد یوسف خان تھا، وہ پاکستان کے شہر پشاور کے محلےقصہ خوانی بازارمیں واقع ایک گھر میں پیدا ہوئے۔

 انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی برسوں تک راج کیا، وہ فنکاروں کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے، ۔ ملکہ ترنم نورجہاں نے بطور ہیروئن اُن کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔ اداکارندیم جن کا اصل نام نذیر بیگ ہے،۔ بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن، جن کا خاندانی نام (انقلاب شری واستو)ہے، اُن کی چند قابل ذکر فلموں میں شعلے،قُلی، محبتیں، مرد، سلسلے، ڈان، دیوار،باغبان، سہاگ،کالا پتھر، دوستانہ وغیرہ شامل ہیں۔

اداکارہ مینا کماری جن کا خاندانی نام مہ جبیں بانو تھا۔ اداکارہ نرگِس دت جن کا اصل نام فاطمہ راشد تھا۔ نرگِس کی کامیاب فلموں میں برسات،بے وفا،آوارہ،شری 420،چوری چوری، انداز، دیدار ودیگر شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان ،جن کا اصل نام عبدالرشید ہے ۔ اداکارہ شبنم جن کا اصل نام جھرنا باسِک ہے۔

 انہوں ںے کئی دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا ،درجنوں شاہکار فلموں میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

اُن کی مقبول فلموں میں انمول، آئینہ، دوستی، انتظار،دو بدن ودیگر شامل ہیں۔ اداکارہ میرا جن کا خاندانی نام اِرتضٰی وہاب ہے اداکارہ ریما خان جن کا اصل نام ثمینہ خان ہے، انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم بلندی سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا ۔

اداکارہ سنگیتا جن کا اصل نام پروین رضوی ہے۔ انہوں نے کم عمری میں اداکاری اور فلم ڈائریکشن کا آغاز کردیا تھا ، لاتعداد فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔ مزاحیہ اداکار لہری جن کا خاندانی نام سفیراللہ صدیقی تھا۔

 انہوں نے منفرد مزاح کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کیا اور فلم بینوں کو خُوب ہنسایا۔ معروف کامیڈین عمر شریف جن کا خاندانی نام عمر شریف تھا۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں سے دنیا بھر اپنی پہچان بنائی، بکرا قسطوں پہ، وہ اسٹیج ڈراما تھا، جس نے عمر شریف کو سپراسٹار بنادیا تھا۔

 ٹیلی ویژن ڈراموں کے مقبول اداکار شکیل جن کا اصل نام یوسف کمال تھا، اُنھیں ٹی وی ڈرامے اَنکل عُرفی، آنگن تیڑھا،اَن کہی اور افشاں میں بے حد پسند کیا گیا۔

انہوں نے ہالی ووڈ کی فلم ’’جناح‘‘ میں لیاقت علی خان کا یادگار کردار اداکیا۔بھارتی سپراسٹار اکشے کمار جن کا اصل نام راجیواوم بھاٹیا ہے، انہوں نے سینکڑوں فلموں میں بطور ہیرو کام کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter