پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے اس کم عمر ترین اولمپک میڈلسٹ نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ عامر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آتا رہا ہوں، ابتدا میں یہاں اکیڈمی ہوتی تھی، لیکن اب بچے مجھے پیغامات بھیجتے ہیں کہ “ہم فائٹ نہیں کرسکتے، ہم ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں۔”انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں باکسنگ کیوں نہیں ہے؟ میں نے حکام اور حکومت سے بات کی لیکن اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ “میرا جم نیا تھا اور صاف ستھرا بھی تھا لیکن اسے بند کروادیا گیا۔ ابھی میں پاکستان میں ہوں، کل انگلینڈ روانہ ہو رہا ہوں پر میں بہت مایوس ہوں۔” برطانوی باکسر نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر پریشان ہوں کہ میں نے جم پر ایک لاکھ ڈالر خرچ کیے اور یہ رقم ضائع ہوگئی۔ علم میں رہے کہ عامر خان نے 2016 میں پاکستان اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں نوجوان باکسرز کی صلاحتیوں کو نکھارنا تھا۔ مذکورہ باکسنگ اکیڈمی 2022 میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے تزین و آرائش کےلیے خالی کروانے جانے تک فعال رہی تھیں۔
عامر خان اسلام آباد میں اپنی باکسنگ اکیڈمی بند ہونے پر مایوس




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments