پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی لیکن خراب تعلقات کی وجہ سے وہ سلسلہ رک گیا۔حال ہی میں نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلموں کی مخالفت کرنے والے فیصل قریشی نے بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی سنیما کی بحالی چاہتے ہیں تو بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنا ہوگا تاکہ ہمارے عوام سنیما کا رخ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اپنی فلموں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا موقع ملا تھا جسے خراب تعلقات کی وجہ سے کھو دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ صرف ہماری انڈسٹری ان پورٹلز 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی نہ جانے کیوں جہاں سے پیسہ آتا ہے ہم وہ جگہ بند کر دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ فلموں سے ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے بلکہ ہم فلموں کے ذریعے آگاہی بھی پھیلا سکتے ہیں، جس کے لیے سنیما گھروں اور موجودہ سنیما گھروں کی بحالی ضروری ہے۔
شوبز انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی: فیصل قریشی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
پہلا ون ڈے: ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے کی پاکستان کو شکست
Posted in: News, Sportsپہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان شکست دے دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 […]
Read More
Post your comments