class="post-template-default single single-post postid-2534 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شاہ رخ خان کئی ممالک میں مہنگی و شاہانہ رہائشگاہوں کے مالک نکلے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بھارت کے شہر ممبئی میں موجود’منت ہاؤس‘ کے ہی مالک نہیں ہیں بلکہ وہ دنیا کے کئی ممالک میں مہنگی و شاہانہ رہائشگاہوں کے مالک ہیں۔شاہ رخ خان کی مجموعی مالیت تقریباََ 735 ملین ڈالرز ہے اور وہ اکثر اپنی  شاندار جائیدادوں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بھی بنے رہتے ہیں۔بھارتی اداکار کی شاندار جائیدادوں کا ذکر آئے تو سب سے پہلے مداحوں کے ذہن میں فوراََ ان کا ’منت ہاؤس‘ آتا ہے جو کہ ممبئی شہر کے علاقے باندرا میں موجود ہے۔

بھارت

شاہ رخ خان ممبئی میں موجود ’منت ہاؤس‘ کے علاوہ بھارت کے ساحلی شہر علی باغ میں 20,000 مربع میٹر سے زائد کے ایک بہت خوبصورت فارم ہاؤس کے مالک بھی ہیں۔بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ گوری خان بھارت کے دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان اور گوری خان نے دہلی میں ہی پرورش پائی اور اسی شہر میں ان دونوں کی محبت کی داستان کا آغاز ہوا، اسی لیے بھارتی اداکار دہلی میں بھی ایک شاندار گھر کے مالک ہیں اور گوری خان نے اس گھر میں ڈیکوریشن میں اپنی فیملی کے تمام افراد کی کامیابیوں کے خوبصورت اور یادگار لمحات کو بہت پیار سے سجایا ہے۔

متحدہ عرب امارات

بھارت کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے مشہور جزیرے پام جمیرہ میں بھی شاہ رخ خان کا ایک خوبصورت گھر ہے جسے وہ ’جنت‘ کہتے ہیں۔بھارتی اداکار کے 6 بڑے کمروں پر مشتمل اس گھر میں زندگی کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں جو اُنہیں دبئی میں مقیم رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نخیل نے تحفے میں دیا ہے۔

برطانیہ

شاہ رخ خان برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کے پارک لین ایریا میں ایک شاہانہ اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں۔لندن میں موجود یہ اپارٹمنٹ بھارتی اداکار کے بچوں آریان خان اور سہانا خان کے اسکول سے قریب ہے۔شاہ رخ خان لندن میں اس اپارٹمنٹ کے علاوہ ایک اور خوبصورت گھر کے بھی مالک ہیں جہاں ان کی فیملی اکثر چھٹیاں گزارنے جاتی ہے۔

امریکا

یہی نہیں بلکہ بھارتی اداکار امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بھی ایک عالی شان گھر کے مالک ہیں جو 6 بڑے کمروں پر مشتمل ہے اور ان کے اس گھر میں بھی زندگی کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter