class="post-template-default single single-post postid-2699 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter