پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اداکاری کے علاوہ وہ 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت جیو ٹی وی کے شہرۂ آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں مختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔
سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کرگئے


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments