آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تاحال تحقیقات جاری ہیں اور مسلسل نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بھائی کی پراسرار موت کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف سی بی آئی سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں بتائے کہ سشانت کی موت کی سچائی کیا ہے۔شویتا سنگھ کیرتی نے کہا کہ سی بی آئی ملک کے بہترین ایجنسی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ اس پر اسرار موت کی حقیقت کا پتہ لگا سکتی ہے تو اگر بھائی نے خودکشی کی تھی تو حقائق کے ساتھ ہمیں بتایا جائے ہم مان لیں گے اور اگر خود کشی نہیں تھی تو بھی سچ کو سامنے لایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اس واقعے سے جُڑے بہت سارے سوال ہیں جن کے ہمیں ابھی تک جواب نہیں ملے جیسے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس کے اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے تو ایسا کیوں ہوا؟ شویتا سنگھ کیرتی نے مزید کہا کہ میرے بھائی کی یہ عادت تھی کہ وہ کبھی اپنے کمرے کا دروازہ لاک نہیں کرتا تھا لیکن جب اس کی یوں اچانک موت ہوئی تو اس کے کمرے کا دروازہ لاک تھا، کیوں؟اُنہوں نے انکشاف کیا کہ جب بھی کوئی شخص اپارٹمنٹ چھوڑتا ہے تو چابیاں واپس کرنی ہوتی ہیں تو جب انتظامیہ کو اپارٹمنٹ کی چابیاں واپس کی گئیں تو اس میں بھائی کے کمرے کی چابی نہیں تھی۔شویتا سنگھ کیرتی نے کہا کہ تو اب یہاں ایک سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ وہ چابی کہاں گئی؟ کیوں واپس نہیں کی گئی؟اُنہوں نے کہا کہ اس واقعے سے جُڑے بہت سارے حقائق ایسے ہیں جو ابھی سامنے نہیں آئے اور چُھپائے جا رہے ہیں۔
سُشانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن کے نئے چونکا دینے والے انکشافات




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments