class="post-template-default single single-post postid-2552 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سورج گرہن: امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری

امریکا میں سورج گرہن سے قبل فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن( ایف اے اے) نے پائلٹس کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو سورج گرہن کے دوران امریکا میں ایئر ٹریفک میں ممکنہ تاخیر اور رکاوٹوں سے خبردار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا سے گزرتے ہوئے شمالی امریکا کو عبور کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے اوپر سے شروع ہوگا اور اس کا راستہ تقریباً 1830سے 1940 یو ٹی سی تک امریکا کو متاثر کرے گا۔اس حوالے سے ایف اے اے نے پائلٹس کو 7 سے 10 اپریل کے دوران سورج گرہن کے راستے میں موجود ایئر ٹریفک اور ایئر پورٹس پر اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق خبردار کیا ہے۔بیان میں کہا ہے کہ پائلٹس گرہن کے راستے میں واقع ایئر پورٹس پر آپریشنل تبدیلیوں اور ٹریفک کے اوسط سے زیادہ حجم کے لیے تیار رہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں جس راستے سے سورج گرہن گزرے گا اس راستے میں متعدد ایئرپورٹس واقع ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter