class="post-template-default single single-post postid-1558 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سلم ڈاگ ملینیئر میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، شاہ رخ خان

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں آسکر وننگ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے انکار کر دیا تھا۔کنگ خان نے یہ انکشاف دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ میں کام کے دوران فلم کے برطانوی ہدایتکار ڈینی بوائل نے یہ پیشکش کی تھی۔اتفاقی طور پر ان دنوں شاہ رخ خان بھارت میں کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کر رہے تھے۔ کنگ خان کے مطابق انہوں نے اس فلم کے ہدایتکار ڈینی بوائل کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، وہ بہت نفیس انسان ہیں، لیکن کیونکہ میں اس وقت بڑی کامیابی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر کون بنے گا کروڑ پتی شو کر رہا تھا اس لیے انکار کیا۔انہوں نے کہا جب  مجھے اس کی اسٹوری بتائی گئی تو ایسا محسوس ہوا کہ جو شخص پروگرام کی میزبان ہے یہ کہانی اسی پر مبنی ہے۔  انکا مزید کہنا تھا کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے پروڈیوسرز نے اس فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی لیکن میں نے اس لیے انکار کیا کہ فلم میں جو میزبان کا کردار تھا وہ ایک بے ایمان شخص کا تھا اور مجھے ایک دھوکے باز ہوسٹ بننا تھا۔مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ میں بطور کے بی سی میزبان اس فلم میں دھوکے بازی کا کردار کروں، یہ بات میں نے ڈینی بوائل کو بھی بتائی اور کہا کہ اس کام کے لیے میرے سے اچھے اداکار موجود ہیں جو کہ بعد میں انیل کپور نے بہت اچھے انداز میں کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter