class="post-template-default single single-post postid-3961 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

بھارتی پولیس نے بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب کردی۔بھارتی پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر مہاراشٹر میں سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس سازش سے جڑے 4 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 اپریل کے واقعے کے تسلسل کی کڑی ہیں جب دو موٹرسائیکل سواروں نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی۔بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق گینگ نے سلمان خان کی گاڑی یا پھر فارم ہاؤس پر ان پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس حوالے سے اسلحے کا بھی بندوبست کرلیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter