سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ریاض سے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قائم مقام ایرانی صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments