class="post-template-default single single-post postid-3374 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی سرمایہ کار وفد کی آمد معاشی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد معاشی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطاق وزیراعظم نے سعودی وفد کا دورہ کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزرا، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکا تجارتی کمیٹی کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت  تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter