سری نگر/کپواڑہ جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے بانی لیڈر ملک انور آبائی قصبہ ترہگام کپواڈہ میں مادر وطن جموں کشمیر کی آزادی کا خواب لیے دار فانی سے کوچ کر گئے بابائے قوم مقبول بٹ شہید کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملک انور جموں کشمیر بینک میں اعلی آفیسر تھے ان کا شمار اعلی تعلیم یافتہ طبقے سے اور صاحب ثروت گھرانے سے تھا جب بٹ صاحب کی شہادت کے بعد نوجوانوں نے گوریلہ جنگ کی تیاری شروع کی تو ملک انور نے ماسٹر افضل اور عبدالقادر راتھر کے ساتھ مل کر ان نوجوانوں کو سیز فائر لائن کراس کروا کر آزاد کشمیر میں امان للہ خان اور ان کے ساتھیوں کے پاس عسکری تربیت کے لیے بھیجا ملک انور نے جلد ہی ملازمت ترک کرکے آزاد کشمیر آکر مجاہدین کی معاونت کی بیس کیمپ میں مشکلات کا سامنا کیا طویل عرصے تک قیام کے بعد کچھ عرصہ قبل واپس کشمیر جا کر بیماری کا سامنا کیا گزشتہ روز دار فانی سے کوچ کر گئے انہیں آبائی قبرستان ترہگام کپواڈہ میں سپرد خاک کیا گیا ان کی نماز جنازہ میں بھاری بھر لوگ شریک ہوئے جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ نے ملک انور کو ان کی گراں قدر خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ملک انور نے ماسٹر افضل عبدالقادر راتھر کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو تیار کر کے 31جولائی 1988میں بھارت کے خلاف گوریلہ جنگ شروع کروا کر کشمیر ی قوم کے ماتھے پر لگے غلامی کے دھبہ کو مٹانے کلیدی کردار ادا کیا جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے جملہ قائدین ایڈووکیٹ بشیر بٹ انجنئیر غلام رسول ڈار عیدی نور کلوال ایس ایم افضل شوکت بخشی فہیم بخاری بشیر بویا پہلوان گلزار راسخ خان خورشید منظور صوفی اشرف بن سلام الطاف حسین وجاہت قریشی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے آصف اشرف نے ملک انور کی وفات کو تحریک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ان کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جملہ سوگواران سے تعزیت کی ہے
Home / News, Pakistan / سری نگر/کپواڑہ جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے بانی لیڈر ملک انور آبائی قصبہ ترہگام کپواڈہ میں مادر وطن جموں کشمیر کی آزادی کا خواب لیے دار فانی سے کوچ کر گئے
سری نگر/کپواڑہ جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے بانی لیڈر ملک انور آبائی قصبہ ترہگام کپواڈہ میں مادر وطن جموں کشمیر کی آزادی کا خواب لیے دار فانی سے کوچ کر گئے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments