بھارتی معروف فلمساز کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے معروف اداکار، اپنے سابق شوہر عامر خان کے ساتھ فلم ’لگان‘ کے بعد ڈیٹنگ شروع کی تھی۔نیٹ فلکس شو ’لاپتہ لیڈیز‘ کی ڈائریکٹر کرن راؤ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کا خیال تھا کہ اُنہوں نے عامر خان کو فلم ’لگان‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹ کیا جس کی وجہ سے عامر خان اور رینا دتہ کی طلاق ہوئی۔یاد رہے کہ ماضی میں کرن راؤ کو عامر خان سے ڈیٹنگ شروع کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ عامر خان کرن سے قبل رینا دتہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔اکثر اوقات ہی کرن راؤ کو عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق کی وجہ ٹھہرایا جاتا رہا ہے، لوگوں کا ماننا تھا کہ اس طلاق میں کرن راؤ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عامر اور رینا نے فلم ’لگان‘ کی ریلیز کے ایک سال بعد 2002ء میں اپنی شادی ختم کر لی تھی۔اب اس موضوع پر فلم ’لگان‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والی کرن نے ایک حالیہ انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ’لگان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اور عامر رومانوی طور پر ایک دوسرے کے قریب نہیں ہوئے تھے۔کرن راؤ کا بتانا ہے کہ ان کا رشتہ عامر خان سے اس وقت شروع ہوا تھا جب وہ شاہ رخ خان کی فلم ’سودیس‘ بننے کے دوران آشوتوش گواریکر کی مدد کر رہی تھیں۔کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے عامر خان سے اُن کی رینا دتہ سے طلاق ہو جانے کے بعد ڈیٹنگ شروع کی تھی۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے عامر سے مشکل سے ہی بات کی تھی، درحقیقت وہ اس دوران کسی اور کے ساتھ رومانوی طور پر جڑی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ کرن راؤ اور عامر خان کی شادی 2005ء میں اور اس جوڑی کے درمیان علیحدگی 2021ء میں ہوئی تھی۔
رینا دتہ سے طلاق کے بعد عامر خان سے ڈیٹنگ شروع کی، کرن راؤ کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments