class="post-template-default single single-post postid-2648 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے۔فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو 627 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں جبکہ ان کے دیرینہ حریف 502 ملین سے زائد فالوورز کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقتاََ فوقتاََ اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب لیونل میسی بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیریئر اور اپنی فیملی کے ساتھ گزرے یاد گار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ انسٹاگرام ایک مقبول اور بااثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر  دنیا بھر سے اربوں صارفین موجود ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter