class="post-template-default single single-post postid-2060 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دوست کالز کا جواب نہ دیں تو ان کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کا نمبر بغیر کوئی شکایت کیے ڈیلیٹ کردیتی ہیں جو تین بار میسجز کرنے پر جواب نہ دیں۔بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پراکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اُنہوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے لاپرواہ رویے پر ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بہت قریبی لوگ مسلسل آپ کی فون کالز کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ تین بار میسجز کرنے کے بعد دوستوں کے جواب کا انتظار اس لیے کرتی ہوں کہ ہوسکتا ہے وہ کہیں مصروف ہوں اس لیے میرے میسجز یا کال کا جواب نہ دے سکے ہوں لیکن انتظار کے بعد بھی اگر وہ جواب نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے لیے اہم نہیں ہوں تو ایسے میں سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔اُنہوں نے بتایا کہ میری اس عادت کے بارے میں لوگ جانتے ہیں اور اکثر ہنستے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اس معاملے میں نوجوانوں کو تھوڑی چھوٹ دیتی ہوں کیونکہ ان کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دوستوں میں سے اگر کوئی مجھ سے دوبارہ رابطہ کرے اور میری کال نظر انداز کرنے کی وجہ سے آگاہ کر دے تو پھر میں اس کا نمبر اپنے فون میں دوبارہ سیو کر لیتی ہوں کیونکہ میں صرف اپنے فون سے نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں لوگوں کو اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter