دبئی :امارات میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں نے بھی اپنی قسمت آزمائی۔ کیمپ یوراج سنگھ سنٹر آف ایکسی لینس، دبئی سپورٹس کونسل، ایس ایس ایف اور آئی ایل ٹی 20 کی مشترکہ کوششوں سے منعقد ہوا۔ ہفتہ بھر کے کیمپ میں انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع دیا گیا کیمپ نے مرد اور خواتین دونوں کو یکساں مواقع فراہم کئےکیمپ کا آغاز 13 مئی ہوا تھا 3 دن کی سخت تربیت کے بعد 4 دن میچز ہوئے۔ فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 19 مئی کو کھیلا گیا ہے۔ کمیپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے 5 کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی سیزن 3 میں نیٹ باؤلر کے طور پر موقع دیا جائے۔ بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے اتوار کو منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی ۔ یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 سمیت کرکٹ کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ اب یہاں کرکٹ کے فروغ کے بہت سے مواقع ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ امارات کرکٹرز کو سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ جب میں کھیلتا تھا تو صرف شارجہ تھا لیکن اب ابوظبی، دبئی، عجمان اور بہت سی جگہوں پر سہولیات دستیاب ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھی ایشیا کپ میں شرکت کرے گا جو ملک میں کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔
دبئی میں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش کے لئے کیمپ کا انعقاد ، اظہرالدین شریک




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments