پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دانیہ شاہ کو ایک آدمی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص خود کو وکیل ظاہر کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے انہیں ہائیر کیا ہے۔وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دانیہ شاہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کے لیے 2 کروڑ روپے بطور معاوضہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔وائرل ویڈیو کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنا تعارف شہزاد حکیم سے کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ پوری دنیا مجھ سے پوچھنا چاہتی ہے میرا ذریعہ معاش، تو آج میں آپ لوگوں کو اپنا ذریعہ معاش بتا دیتا ہوں‘۔
دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے سرگرم، 2 کروڑ میں وکیل کرلیا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments