خیبر پختونخوا کے تین اضلاع صوابی، سوات اور کوہاٹ میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت نے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار پولیو اہلکار بھی تعنیات کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انکاری والدین کو قائل کرنے کےلیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔افغان مہاجر کیمپوں میں موجود بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments