وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کا سالانہ بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے حکومتی آمدنی اور اخراجات کے تخمینے کا بتا دیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 25-2024 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ افراط زر کی اوسط شرح 12 فیصد متوقع ہے، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات کا تخمینہ 12,970 ارب روپے ہے جو کہ رواں مالی سال سے 38 فیصد زیادہ ہے۔ چنانچہ وفاقی محصولات میں صوبوں کا حصہ سات 7,438 ارب روپے ہوگا۔وفاقی نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 3,587 ارب روپے ہو گا۔ وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 9,119 ارب روپے ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,877 روپے ہے، جس میں سے 9,775 ارب روپے انٹرسٹ کی ادائیگی کی جائے گی۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 1400 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے 100 ارب روپے اضافی مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی ترقیاتی بجٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر یعنی 1500 ارب روپے ہوگا۔2,122 ارب روپے دفاعی ضروریات کے لیے فراہم کیے جائیں گے اور سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 839 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ پنشن کے اخراجات کے لیے 1,014 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجلی، گیس اور دیگر شعبوں کے لیے سبسڈی کے طور پر 1,363 ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 1,777 ارب روپے پر مشتمل کل گرانٹس بنیادی طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، ریلوے، ترسیلات زر اور آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومتی آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ

Related Articles
-
-
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
-
ایران اور اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
-
انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا
-
دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں

Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
ایشین نیشنز کپ والی بال، قطر کو شکست، پاکستان فائنل میں
Posted in: News, Sportsایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آؤٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0 سے فتح حاصل کی اور فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں […]
Read More
Post your comments