class="post-template-default single single-post postid-3470 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جیولین کے بغیر اولمپک کی تیاری کر رہا ہوں، جیولین تھرور محمد یاسر

جیولین تھرور محمد یاسر لمبی تھرو والی جیولین کے بغیر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ارشد ندیم کے بعد محمد یاسر پاکستان کے دوسرے نمبر پر موجود جیولین تھرور ہیں جو ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 30 مئی تک چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں کے لیے مصروف ہیں جو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہیں۔محمد یاسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرے اختیار میں ٹریننگ ہے جو میں کر رہا ہوں جہاں تک سہولیات کی بات ہے میرے پاسجیولین نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں، ایک جیولین مجھے ملنی ہے جو کسی وجہ سے اب تک مل نہیں سکی ہے۔محمد یاسر نے کہا کہ میں اس وقت چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاری کر رہا ہوں، امید ہے کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گرمی بڑھ گئی ہے تاخیر سے ٹریننگ کرتا ہوں، میرے لیے دعا کریں کہ میں بھی ارشد ندیم کی طرح ملک کا نام روشن کروں۔محمد یاسر کے کوچ فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ محمد یاسر اس وقت 82 اور 85 میٹر کے درمیان تھرو کر رہا ہے، محمد یاسر کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی  کرنے کے بہت امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یاسر کے پاس جو جیولین ہے وہ 80 میٹر تک کی تھرو کی ہے، ان کو 90 اور 100 میٹر تک تھرو کی ضرروت ہے امید ہے جلد مل جائے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter