class="post-template-default single single-post postid-393 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

جاپان کے صوبے اشیکاوا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 55 ہو گئی۔جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔اب تک 150 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔جاپانی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ آفت کے متاثرین کو تلاش کرنے، انہیں بچانے کے لیے وقت سے مقابلہ کرنا ہے، ریجن میں 33 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔اشیکاوا میں سونامی کی تمام وارننگز واپس لے لی گئی ہیں، متاثرہ علاقوں سے 62 ہزار افراد کا انخلاء کرایا گیا ہے۔گزشتہ روز آئے زلزلے کے باعث اشیکاوا میں تباہی کے آثار جا بجا نظر آ رہے ہیں، متعدد عمارتیں گر گئیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔نوتو ریجن میں عمارتوں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، متعدد ہائی ویز لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہیں۔گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت سے 300 کلو میٹر دور ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھی تھیں۔شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد روس اور شمالی کوریا نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter