نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان، ابرار احمد، افتخار احمد، صائم ایوب، نسیم شاہ، زمان خان، اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگی جبکہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اس سیریز میں شامل ہیں۔سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اس سیریز میں حارث رؤف دستیاب نہیں ہوں گے وہ انگلینڈ کے لیے سیریز میں دستیاب ہوسکتے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
Home / News, Sports / ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کی بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ترک وزارتِ تجارت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ترک وزارتِ تجارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف برآمدات پر پابندیاں آج سے لاگو ہوں گی۔ ترکیہ کی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل پر اسٹیل، آئرن اور 54 کیٹیگریز کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کی بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ترک وزارتِ تجارت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ترک وزارتِ تجارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف برآمدات پر پابندیاں آج سے لاگو ہوں گی۔ ترکیہ کی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل پر اسٹیل، آئرن اور 54 کیٹیگریز کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔


Weekly E Paper

Article
ERHAN AFACAN: From Culinary Roots to Revenue-Driven Hospitality Leadership
Posted in: Article, NewsNaeem Ul Hassan Erhan Afacan is one of the few professionals in the ever-evolving hospitality sector who have both creative excellence and business acumen. Erhan’s journey from humble culinary beginnings in Turkey to managing multimillion-dollar operations in Qatar not only exemplifies his culinary prowess but also his strategic mindset for turning culinary artistry into substantial […]
Read Moresports
پاکستان ہاکی ٹیم فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
Posted in: News, Sportsپاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان حماد بٹ نے ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکوں نے […]
Read More
Post your comments