تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پست قامت، نامور گلوکار، سوشل میڈیا اسٹار اور بگ باس سیزن 16 کے امیدوار عبد و روزک کو اماراتی دلہن مل گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 19 سالہ ’امیرہ‘ نامی اماراتی لڑکی سے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا بھی اعلان کردیا اور شادی کی تاریخ بھی بتادی۔دبئی میں مقیم گلوکار و باکسر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ’اب وہ 20 برس کے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شادی کرکے سیٹل ہوجائیں۔ اب وہ وقت آگیا ہے کیونکہ مجھے وہ لڑکی مل گئی ہے جس کی مجھے تلاش تھی، یہ بتاتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس خوشی کا اظہار کس طرح کروں‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی انگوٹھی کی بھی نقب کشائی کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ منگنی کر رہے ہیں۔تاجکستانی گلوکار نے کیپشن میں شادی کی مزید تفصیلات لکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک پیار کرنے والی ملے گی جو میری عزت کرے اور مشکلات میں بھی میرا ساتھ دے گی۔انہوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شارجہ میں مقیم اماراتی لڑکی امیرہ سے 7 جولائی کو دبئی میں شادی کرنے والے ہیں۔
Home / Entertainment, News / تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی
تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، شادی کی تاریخ بھی بتادی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments